ابہا ... قطری نظام نے حکمراں خاندان کی حفاظت کیلئے امریکہ کو ایک ارب 495ملین اور 600لاکھ امریکی ڈالر ادا کئے۔ قطری اپنے یہاں العدید میں امریکہ کا فوجی اڈہ برقرار رکھنے کیلئے تن من دھن کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ انکی سوچ ہے کہ جب تک العدید اڈہ برقرار رہیگا تب تک قطری حکومت کا دھڑن تختہ نہیں ہو گا۔ امریکہ کی موجودگی کو اپنی حفاظت کی ضمانت سمجھے ہوئے ہیں۔ قطر کے باشندوں کی تعداد 20لاکھ کے لگ بھگ ہے۔