جدہ ..... کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اعدادوشمار جاری کرکے واضح کیا ہے کہ یکم صفر 1439ھ سے شروع ہونے والے عمرہ موسم کے تحت اب تک 64لاکھ31ہزار 604معتمر ارض مقدس آچکے ہیں۔ ان میں سے10لاکھ ماہانہ کے تناسب سے پہنچے جبکہ 33لاکھ 97 ہزار757معتمر رخصت ہوگئے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران معتمرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کےلئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں اور ایئرپور ٹ تمام ضیو ف الرحمان کو مطلوبہ خدمات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔