Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جماعت اسلامی کی خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدگی؟

اسلام آباد...جماعت اسلامی نے آئندہ ہفتے خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ اختلافات کی وجہ سے نہیں بلکہ اچھی نیت سے کیا ہے۔ ایم ایم اے کی بحالی کے بعد حکومت سے علیحدگی وقت کا تقاضا ہے۔ علیحدگی کے بعد حکومت کو کمزور کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے۔علیحدگی کے بعد بھی ہرمشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ ہوں گے۔یاد رہے کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت رہی ہے ۔ جماعت اسلامی کے پاس وزرات بلدیات و خزانہ ہے۔
مزید پڑھیں:سراج الحق نے اوپر سے حکم کا پیغام غلط سمجھا،پرویز خٹک

شیئر: