Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقیب اللہ کیس،راﺅ انوار ذمہ دار قرار

کراچی ...نقیب اللہ قتل کیس میں جے آئی ٹی نے راو انوار کو نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا ذمہ دار قراردے دیا۔ سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں قائم نقیب اللہ قتل کیس کی جے آئی ٹی نے رپورٹ تیار کرلی۔ رپورٹ کے مطابق راوانوار نے نقیب اللہ محسود و دیگر کو ماورائے عدالت قتل کیا۔ راو انوار اور دیگر پولیس افسران کاعمل دہشت گردی ہے۔ نقیب اللہ اور دیگرکا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا۔وا قعہ کے بعد شواہد ضائع کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق راو انوار اور دیگر ملزمان نے اختیارات کا بھی ناجائز استعمال کیا۔ ڈی این اے رپورٹ سے چاروں افراد کا الگ الگ قتل ثابت ہوتا ہے۔ 
مزید پڑھیں:راو انوار کو جیل بھیج دیا گیا

شیئر: