ریاض....سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے برسلز میں شام کے مستقبل پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری ،ا ٹلی کے وزیر خارجہ اورامریکہ کے معاون وزیر خارجہ برائے امور مشرقی قریب سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ باہمی دلچسپی کے امور اور امریکہ ، اٹلی اور لبنان کیساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔