’’بھاجپا بھگاؤ بہار بچاؤ ‘‘عوامی حقوق مارچ
جمعرات 26 اپریل 2018 3:00
دربھنگہ۔۔۔۔’’بھاجپا بھگاؤ بہار بچاؤ‘‘کی اپیل کے ساتھ لہرایا سرائے دربھنگہ کے تاریخی پولو میدان میں جھنڈا۔ بھاجپا بھگاؤ بہار بچاؤعوامی حقوق مارچ شروع ہوا۔مارچ کرنے والے دربھنگہ سے پیدل چل کر مادھو پور ، بوچہا ، مظفر پور ، کڑھنی ، سرائے اور حاجی پور ہوتے ہوئے یوم مزدور یکم مئی کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقد عوامی حقوق کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ مقامی جماعت(بھاکپا مالے ) کے جنرل سیکریٹری دیپا نکر بھٹا چاریہ مارچ کی قیادت کرینگے۔