مشرق وسطیٰ میں میٹا اے آئی کا آغاز، عربی زبان کی سپورٹ میں توسیع
میٹا کپنی نے 2023 میں پہلی بار اے آئی اسسٹنٹ کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو عرب نیوز
میٹا کمپنی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے ’اس کا اے آئی اسسٹنٹ مشرق وسطیٰ و شمالی افریقی خطے میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔‘
عرب نیوز کے مطابق کمپنی کے جدید ترینLlama 3.2 لینگویج ماڈل اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت تمام میٹا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا۔
میٹا کے ریجنل ڈائریکٹر فارس عقاد نے خصوصی انٹرویو میں بتایاہے ’ یہ پروگرام مرحلہ وار لانچ کیا جا رہا ہے، کئی صارفین اپنی ایپس میں میٹا اے آئی دیکھ سکتے ہیں جبکہ کچھ صارفین چند ہفتوں میں رسائی حاصل کریں گے۔
قبل ازیں میٹا نے 2023 میں پہلی بار اے آئی اسسٹنٹ کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد اسے چند منتخب مارکیٹس میں متعارف کرایا۔
میٹا اے آئی اسسٹنٹ کی پہنچ میں اب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن اور عراق بھی شامل کر لئے گئے ہیں اور عربی زبان میں سپورٹ بڑھا دی گئی ہے۔
فارس عقاد نے مزید بتایا کہ میٹا اے آئی ڈیسک کچھ ڈیوائسز پر پہلے ہی دستیاب ہے اور کچھ ممالک کو جلد رسائی مل سکتی ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر نے مزید بتایا ’ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کے لاکھوں صارفین اس ٹیکنالوجی کا حصہ بن سکیں کیونکہ اس میں عربی زبان کے لیے معاونت میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔
