Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیوٹی کے دوران خرمستی کرنے والے پولیس افسران کیمرے کی زد میں

لندن.... مقامی محکمہ موسمیات سے تعلق رکھنے والے دو پولیس افسران  اس وقت لوگوں کی نظروں میں آگئے جب وہ ڈیوٹی کے اوقات میں سیر و تفریح کے موڈ میں نظر آئے۔ دونوں افسران کی تصاویر ایک خاتون نے اس وقت اتاری جو اپنی بالکونی سے ان اساتذہ کو دیکھ رہی تھی۔ جاری ہونے والی وڈیو  میں جو موبائل فون سے بنائی گئی ہے یہ پولیس اہلکار  بچو ںکے جھولے پر بھی سوار نظر آئے۔ واضح ہو کہ پولیس اہلکارو ںکی یہ غفلت اس علاقے میں دیکھی گئی ہے جہاں چاقوئوں سے حملوں کا ایک سلسلہ جاری ہے اور پولیس کا یہ حال ہے کہ وہ اپنے فرائض سے غفلت برت رہی ہے اور  ذمہ داریوں کو نظر انداز کررہی ہے۔ اسی وڈیو میں  ان پولیس افسران کی  دوسری قابل اعتراض حرکات بھی قید ہوگئی ہیں۔ دونوں بلاوجہ قہقہے بھی لگاتے نظر آرہے ہیں۔ منظر ایسا تھا کہ اسکول کے طلباء بھی ان پولیس اہلکارو ںکی حرکتیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ یہ اپنی قسم کا کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ گزشتہ سال اکتوبر سے لیکر اب تک ایسے 18پولیس افسران کیمرے کی زد میں آچکے ہیں جو فرائض سے غفلت برت رہے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -گریٹ بیر ئیرریف کے پاس ایک کچھوا وڈیو گرافر کو دیکھ کر پوز دینے لگا

شیئر: