Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد.. وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ گردشی قرضے کم سے کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بیل آوٹ پیکیج کے لئے آئی ایم ایف کی طرف جانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم جولائی کو پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ برآمدات کیلئے مراعاتی پیکیج کا جلد اعلان کریں گے۔وزیرخزانہ نے اس تاثر کومسترد کیاکہ اگلے مالی سال کے دوران محکموں کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس موقع پروزیر اعظم کے معاو ن خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ مو جودہ حکومت کے 5 سالہ دور میں ایف بی آر کے محصولات د گنے ہو گئے ۔ افراط زر4.5 کی شرح تک رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سپر ٹیکس کو ایک فیصد سے کم کر دیا جو ہر سال ایک فیصد کی شرح سے کم ہوجائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تھی تو اس وقت صوبوں 13 کھرب روپے د ئیے جاتے تھے موجودہ حکومت کی کوششوں سے صوبوں کو اب 23 کھرب روپے د ئیے جائیں گے۔انہوںنے بتایا کہ اب نئی گاڑی خریدنے کے لئے مالک کا ٹیکس دہندہ ہونا ضروری ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ روپے سالانہ کے ترسیلات زر پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا ۔ٹیکس دہندگان کا پتہ لگانے کیلئے نادرا ، بینکوں کے سا تھ معلومات کا تبادلہ کرے گا۔
مزید پڑھیں:عوام دوست بجٹ پیش کیا،شاہد خاقان

شیئر: