Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں داخلے شروع

    حیدرآباد- - - - مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ریگولر (روایتی طرز تعلیم) کورسز میں داخلے جاری ہیں۔مختلف کورسز میں داخلے بذریعہ انٹرنس ٹسٹ اور میرٹ کی بنیاد پر دیے جارہے ہیں۔یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس حیدرآباد کے علاوہ دیگر سٹیلائٹ کیمپسوں، کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیک کے لئے انٹرنس پر مبنی ریگولر پروگرامس میں آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ 7مئی مقرر ہے۔ ان کورسز میں پی ایچ ڈی اردو، انگریزی، ہندی، عربی ،فارسی، مطالعات ترجمہ ،مطالعات نسواں، پبلک ایڈمنسٹریشن ،سیا سیا ت، سوشل ورک ، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات،سوشیالوجی،تعلیم، صحافت و ترسیل عامہ،مینجمنٹ، کامرس،ریاضی، حیوانیات، کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس پر مبنی کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں ایم اے(عربی)، ایم بی اے، ایم سی اے ، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ،انڈر گریجویٹ پروگرامس ( بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) ) اور پیشہ ورانہ ڈپلوما (ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)، سیول انجینیئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینیئرنگ ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینیئرنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی، میکنیکل انجینیئرنگ، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینیئرنگ، آٹوموبائل انجینیئرنگ ،  اپیرل انجینیئرنگ شامل ہیں ۔آن لائن درخواست فارمwww.mannuu.ac.inپر دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -سول سروسز امتحان میں 50 سے زائد مسلمان کامیاب

شیئر: