آسارام کا آڈیو وائرل ، جیل انتظامیہ حیران
جودھپور۔۔۔۔زیادتی کیس میں تاحیات قید کی سزا کاٹنے والے آسام رام کیلئے نئی مصیبت کھڑی ہوگئی ۔ جیل سے آشرم میں اپنے پیرو کاروں کوبراہ راست ہدایت دینے کا آڈیووائرل ہونے کے بعد معاملہ طول پکڑگیا جس کے خلاف جیل حکام نے انتظامات سخت کرتے ہوئے تاکید کی کہ آئندہ فون پر باتیں کرنے کا اختیار سلب کرلیا جائیگا۔آڈیومیں آسا رام نے کہا تھا کہ میں بہت مزے میں ہوں، یہاں ہر قسم کی سہولت میسر ہے اور جلد باہر آجاؤنگا۔جیل انتظامیہ نے آسارام کی جانب سے پیروکاروں سے براہ راست خطاب کرنے کے آڈیو کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔جودھپور جیل کے اے ڈی جی پی بھوپندر سنگھ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے کچھ باتیں سامنے آئی ہیں ۔ اگر فون پر بات چیت کے بجائے پیروکاروں کو خطاب کرنے اور انہیں ہدایات دینے سے متعلق معلومات حاصل ہوئیں تو آئندہ انکی فون پر بات کرنے کی سہولت ختم کردی جائیگی۔