Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالی پلاٹ سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد

    لکھنؤ- - - - شہرکے ٹھاکر گنج علاقہ میں اتوارکی صبح خالی  پلاٹ میں 3سالہ معصوم بچے کی نعش ملی  ۔ اس کے جسم پرمتعدد زخم کے نشانات تھے جس سے اندیشہ ہوتا ہے کہ اسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ۔بچےکی ماں نے شوہر اور دیور پر  قتل کاالزام عائد کیا  ۔تفصیلات کے مطابق حسین گنج کاباشندہ سنتوش کشیپ جو ایک سبزی فروش ہے ۔ تقریبا3ماہ قبل پہلی بیوی کوشک ہوا کہ سنتوش کا کسی عورت سےتعلق ہے جس پر جھگڑا ہونے کے بعد بیوی میکے چلی گئی۔دوسرے دن جمعہ کو سونی کے محلے میں ایک شادی تقریب تھی۔ خوشبو بیٹے شربھ کو لے کر شادی میں شرکت کیلئے گئی ۔ بیٹا شربھ وہاں کھیل رہا تھا ۔قریب ڈیڑھ بجے خوشبو نے تھانہ میں بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔ دوسرے دن تقریب کے مقام کے قریب ایک خالی پلاٹ میں کتوں کا ہجوم دیکھ کر لوگ وہاں پہنچے توبچے کی لاش پڑی ہوئی تھی ۔ خبر ملتے ہی خوشبو اور اس کے گھر والے جائے وقوعہ پر پہنچے اوربیٹے کی شناخت کی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکرتحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -25 کروڑ میں دہلی کا تاریخی لال قلعہ ’ڈالمیا بھارت لمیٹڈ‘ کے حوالے

شیئر: