ہنی سنگھ سجاد علی کے معترف
ہندوستان کے معروف گلوکار ہنی سنگھ نے معروف پاکستانی گلوکار سجاد علی کی تعریف کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار ہنی سنگھ نے حال ہی میں سجاد علی کے ریلیز ہونےوالے نئے گیت'لگایادل' کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سجاد علی کا ایک اور زبردست گیت ہے شاعری سادہ اور گہرائی کی حامل ہے اور اس پر سجاد علی کی آوازبھی شاندار ہے۔