Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی اپنی وکٹ گر جائے گی،خورشید شاہ

  سکھر...قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس13مہینے کا بجٹ پیش کرنے کا مینڈیٹ نہیں‘ حکومت زیادہ سے زیادہ 3 ماہ کا بجٹ دیتی۔ سکھر میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ووٹ کو عزت کیسے ملے گی جبکہ پارلیمنٹ کو عزت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کیلئے دعا گو ہوں کہ وہ خیبر پختونخوا میں وعدے پورے کریں۔ معلوم نہیں عمران اپنے11 نکات کب خیبر پختونخوامیں لاگو کریں گے۔ عمران خان اس وقت سے ڈریں جب ان کی اپنی وکٹ گر جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کو سمجھا ہی نہیں۔ غریب کی جھونپڑی کی نہیں بلکہ حکمرانوں کے گھر کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کرنے کے الزامات لگتے ہیں لیکن حیسکو اور سیپکو کی چوری لاہور سے کم ہے۔ 
مزید پڑھیں:سیاسی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا،عمران خان

شیئر: