راجکمار راﺅ' سواگت ہیں' میں
بالی وڈ کے اداکار راجکمار راﺅ پر قسمت مہربان ہے۔ وہ اپنی ایک فلم مکمل کرتے ہیں اور انہیں فوری دوسری فلم مل جاتی ہے۔ اداکار راجکمار راﺅ کو حال ہی میں معروف فلمساز ہنسل مہتا نے اپنی اگلی فلم کیلئے کاسٹ کرلیاہے۔ وہ نئی فلم ' سواگت ہیں' میں کام کریں گے۔راجکمار نے حال ہی میں فلم ' اومرٹا' میں کام کیاہے جو اگلے ہفتے ریلیز ہوگی۔