عورت ہونا سب سے بڑا ایوارڈ ہے،سشمیتا
بالی وڈاداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ عورت ہونا زندگی کا سب سے بڑاایوارڈ ہے۔حال ہی میں سشمیتا سین کوممبئی میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران ' آئی ایم وومن ایوارڈ2018' دیاگیا۔ تقریب میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا میں عورت کے طور پر پیداہونا زندگی کا سب سے بڑاایوارڈ ہے۔ یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔