طواف اور سعی کیلئے میٹرو کی تجویز زیر غور
مکہ مکرمہ .... خادم حرمین شریفین حج ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے واضح کیاہے کہ طواف اور سعی کیلئے میٹرو، متحرک مطاف، حجر اسود چومنے کیلئے خصوصی صف بندی اور مدینہ منورہ روضہ مبارکہ میں پیشگی ریزرویشن جیسے مسائل پر ریسرچ شروع کردی گئی۔ انسٹیٹیوٹ کے ڈین ڈاکٹر سامی برہمین نے واضح کیا کہ حج فورم میں 6اہم کلیدی موضوعات پر مقالات پیش کئے جائیں گے۔فورم کا افتتاح گورنر مکہ مکرمہ کرچکے ہیں۔