2034ءمیں سعودی کاغذی صحافت کا خاتمہ
جدہ.... آسٹریلیا کے ایک صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2034ءکے دوران سعودی عرب میں پرنٹنگ صحافت ختم ہوجائیگی۔یہ دعویٰ انہوں نے کاغذی صحافت کے مستقبل سے متعلق سوال کے جواب میں کیا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں کاغذی صحافت کا سلسلہ محدود سے محدود تر ہوتا چلا جارہا ہے۔ آسٹریلیا کے معروف ماہر ابلاغ روز ڈاﺅنس دعویٰ کررہے ہیں کہ 2040 ءمیں کاغذی صحافت کا وفات نامہ قلمبند ہوجائیگا۔ انکا کہناہے کہ شروعات امریکہ سے ہوگی۔ اسکے بعد برطانیہ اور آئس لینڈ کا نمبر آئیگا۔2020ءمیں کینیڈا اور ناروے، 2022ءمیں آسٹریلیا، 2029ءمیں فرانس ، 2030ءمیں جرمنی اور 2034ءمیں سعودی عرب سے کاغذی صحافت رخصت ہوجائیگی۔