Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرم چائےکی پیالی دوستی کے آغاز کا سبب بن سکتی ہے ‎

ماہرین نفسیات کے مطابق اگر آپ کسی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں تو  اس کی ابتداء ٹھنڈے مشروب سے نہیں بلکہ گرما گرم چائے کے کپ سے کریں کیوں کہ چائے کے کپ کی یہ گرماہٹ ہاتھ سے نکل کر سیدھی دل میں اترتی ہے اور احساسات کو گرما دیتی ہے ۔ کسی بھی شخص کے ہاتھ میں چائے کا گرم کپ تھمانا اسے ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر مائل کر سکتا ہے ۔ یہ بگڑے ہوئے مزاج کو بہتر بنانے کا ذریعہ بھی ہے اور رشتوں کے بیچ سے سرد دیوار کو پگھلا کر دلوں کو گرمانے کا سبب بھی ۔ لہذا کسی کے ساتھ قریبی تعلق قائم کرنا چاہتے ہوں یا کسی سے ٹوٹے ہوئے تعلقات بحال کرنا چاہتے ہوں تو آغاز کبھی بھی ٹھنڈے مشروب سے نہ کریں بلکہ اسے گرما گرم چائے کا کپ پیش کریں ۔
 

شیئر: