Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معدے کی گرمی دور بھگانے والی غذائیں

بدہضمی  ، معدے میں ورم یا دیگر مسائل عام طور پر معدے کی گرمی کا نتیجہ ہوتے ہیں ۔ ویسے تو اس مسئلے کی کوئی واضح وجہ نہیں مگر کچھ چیزیں ضرور بد ہضمی کے خطرات کو بڑھا سکتی ہیں جیسا کہ مصالحہ دار غذائیں ، زیادہ کھانا ، رات گئے منہ چلانے کی عادت ، درد کش ادویات کا استعمال ، سست طرز زندگی اور السر وغیرہ ۔گھر میں موجود کچھ غذائوں کے ذریعے معدے کی گرمی کا علاج ممکن ہے تاہم اگر مسئلہ برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ۔
دہی معدے میں   فائدہ مند بیکٹیریا کی مقدار بڑھانے میں مدد دینے والی غذا ہے ۔ جس سے معدے کی گرمی کے اخراج میں مدد ملتی ہے جبکہ نظام ہاضمہ اور دیگر افعال بھی بہتر ہوتے ہیں ۔ ٹھنڈا دودھ بھی معدے کے درجہ حرارت اور تیزابیت کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ اسکی سکون پہنچانے والی خصوصیت معدے کی گرمی سے ہونے والی بے آرامی کو دور کرتی ہے ۔ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ پینا اس مسئلے سے نجات  کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔پودینہ بھی معدے کی گرمی دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے جس کی وجہ اس کی ٹھنڈی تاثیر  ہے ۔ ایک کپ پودینے کا پانی یا چائے معدے میں تیزابیت کی سطح میں کمی لانے کے لئے کافی ہے ۔ اس کے علاوہ زیادہ پانی والی غذائیں مثلاً سیب آڑو تربوز اور کھیرا وغیرہ بھی تیزابیت کو دور کرکے معدے کی گرمی میں کمی لانے کا سبب بنتی ہیں ۔ پانی کا زیادہ مقدار میں استعمال اور ناریل کا پانی بھی ہاضمے کو بہتر رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔

شیئر: