فٹبال ورلڈ کپ: روسی صدر کیلئے فین آئی ڈی کارڈ
سوچی:روس میں آئندہ ماہ شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لئے روسی صدر ولادیمیرپوٹین کو بھی فین آئی ڈی کارڈ مل گیا ہے۔ روسی صدر کے ساتھ پیور فیفا کے صدر انفانٹینو جیانی کو بھی یہ کارڈ دیا گیا ہے اور دونوں نے روس کے شہرسوچی میں اپنا فین آئی ڈی کارڈ وصول کیا۔ اس مقصد کے لئے دونوں نے سوچی کا خصوصی دورہ کیا ۔ روسی صدر ولادیمیر پو ٹن اور فٹبال کی عالمی تنظیم کے سربراہ اس مقصد کے لئے ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے انہیں خوش آمدید کہ اور انہیں ان کے فین آئی کارڈ پیش کئے گئے۔جس کے بعد دونوں نے بڑے فخر سے اپنے کارڈ دکھاتے ہوئے تصاویر بھی بنوائیں۔ورلڈ کپ کا ابتدائی میچ 14 جون کو ماسکو کے فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔