Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ کا روس میں فیفا ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر غور

 
لندن:برطانیہ نے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ روس نے برطانیہ میں موجود سابق روسی ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکریپال کو روس نے زہر دیا ہے تو پھر ہم سوچی میں ہونےو الے فیفا ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر غور کریں گے جبکہ آسٹریلیا، پولینڈ اور جاپان بھی بائیکاٹ میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سالزبری روسی ایجنٹ اور اس کی بیٹی کو زہر دے دیاگیا تھا جس کے بعد دونو ں کی حالت نازک ہوگی تھی تاہم اب بتایا گیا ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ ادھر وزراءنے فیفا ورلڈ کپ میں سینیئر سیاستدانوں اور حکام کو جانے سے روکنے کیلئے غور کیا ہے، اس کے علاوہ انگلینڈ کے پورے اسکواڈ کو روکنے کیلئے بھی سوچ بچار جاری ہے۔ برطانیہ محکمہ دفاع کے اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کا بائیکاٹ بھی ہمارا ایک آپشن ہے جبکہ دیگر آپشنز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ورلڈ کپ 14 جون سے روس میں شروع ہورہا ہے۔ برطانیہ کا یہ ردعمل انتہائی نپا تلا اور موثر ہوگا۔ امور خارجہ سے سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین اور کل جماعتی پارلیمانی رشین گروپ کے چیئرمین نے بھی بائیکاٹ کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اپنے اتحادیوں پر بھی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کیلئے دباوڈالا جائے تاکہ پوٹین انتظامیہ کیخلاف اپنے جذبات کا اظہار ہوسکے۔

شیئر: