Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر سے بھاگا ہوا کینگرو ٹیکساس کی سڑک پر دوڑتا نظر آگیا

سوئنی ، ٹیکساس.... اس شہر کے روڈ نمبر 321 پر سے گزرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو اچانک بیچ سڑک پر ایک کینگرو دوڑتا ہوا نظرآگیا۔ جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ یہ کینگرو بھاگا جارہا تھا اور آس پاس سے گزرنے والی گاڑیوں کے علاوہ اپنی جان کے لئے بھی خطرہ بنا ہوا تھا۔اس وقت راستے سے گزرنے والے شخص کمزو پاٹا نے فوری طور پر موقع کی وڈیو تیار کرلی جو کچھ دیر بعد ہی مقامی ٹی وی اسٹیشن پر جاری ہوگئی۔ ادھر ٹیکساس سے تقریباً 300کلو میٹر دور آسٹن میںرہنے والی ایک فیملی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ انکا وہی پالتو کینگرو ہے جو گزشتہ سال نومبر میں غائب ہوگیا تھا اور وہ اسے تلاش کررہی تھیں۔مقامی ٹی وی چینلز بار بار اس وڈیو کو دکھا رہے ہیں او ریہ کہہ رہے ہیں کہ ایک بے یارو مدد گار جانور اتنی دیر تک اور اتنے دور تک جاکر بھی زندہ سلامت رہ سکتا ہے تو دوسرے لوگوں کو بھی مشکل حالات میں گھبرانے کے بجائے آگے بڑھتے رہنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
 
 

شیئر: