قرآن کا ایک صفحہ کس نے چھپایا؟
ریاض ... قرآن پاک کے خوشنویس شیخ عثمان طہ نے اپنی زندگی کا ایک عجیب و غریب واقعہ یہ کہہ کر سنایا کہ ایک مرتبہ انہوں نے قرآن پاک کا کامل صفحہ تحریر کیا اوروہ اچانک کمرے سے غائب ہوگیا۔ پورے دن تلاش کرتے رہے نہیں ملا۔ انہوں نے مقامی صحافی عبداللہ العنزی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخر میںنے وضو کرکے ظہر کی نماز ادا کی۔ واپسی پر غائب شدہ صفحہ اپنی جگہ پر رکھا ہوا مل گیا تاہم کتابت کے نقوش کاغذ سے غائب تھے۔ میں نے کام چھوڑ دیا اور اس فکر میں لگ گیا کہ کیا کوئی جن مجھ پر مسلط ہوگیا ہے جو لکھے ہوئے حصے کو اس طرح سے مٹا دیتا ہے۔ اگلے روز فجر کی نماز کیلئے جاتے وقت مجھے بزرگوں کی نصیحت یاد آئی کہ جب بھی تم کوئی اہم چیز لکھو تو روشنائی میں تھوڑا سا شہد ضرور شامل کرلیا کرو، اس سے خط میں ایک چمک آجاتی ہے۔ اسکے بعد سے میں لکھتے وقت اس بات کا بڑا دھیان رکھتا ہوں۔