Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہرالیکشن میں خلائی مخلوق کردار ہو تا ہے،خورشید شاہ

سکھر... قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ ا نتخابات پاکستان میں ہوں یا دنیا کے کسی اور ملک میں خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔ سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس لیڈر شپ نہیں اس لئے دنیا ہمیں پتھر کے دور میں پھینکنے کی باتیں کررہی ہے تاہم جلد بلاول بھٹو کی شکل میں لیڈر شپ مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق کے وجود سے توسائنسدان بھی انکاری نہیں۔خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے۔ دکھائی نہیں دیتی ۔ پاکستان میں الیکشن ہوں یا دنیا کے کسی بھی ملک میں خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ15 یا 16 مئی تک نگراں وزیراعظم کے لئے نام آجائیں گے ۔ سیاست میں کوئی آخری دشمن نہیں ہوتا اور نہ کوئی دوست۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ فاروق ستار اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔لندن والے کو فاروق ستار نے مائنس کیا ۔ اب انہیں خود ان کی پارٹی قبول نہیں کررہی ۔ پپو پاپا پھپھو پارٹی کہنے والا خود کسی کا پپی ہے۔ پپوہو یا پاپاہو مگر یہ توبےچارہ پپی ہے۔
مزید پڑھیں:پاپا،پھپھو اور پپو پارٹی نے للکارا ہے،فاروق ستار

شیئر: