Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملکی خارجہ پالیسی کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن.... نئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ملکی خارجہ پالیسی کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ پومپیو نے دفتر خارجہ میں امریکی سفارت کاروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طاقت کی مظہر خارجہ پالیسی کا دفاع بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور اکھاڑ پچھاڑ سے عبارت ہے اور ایک طاقت ور قیادت کا متقاضی بھی۔ پومپیوکے مطابق ایسے حالات میں خطرات کا ہمت اور حوصلے سے سامنا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے امریکی سفارت کاروں سے کہا کہ یہ خوش قسمتی ہے کہ موجودہ امریکی صدر طاقتور سفارتی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔
 

شیئر: