Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’روک دو تمام ٹرینیں‘‘ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کا وڈیو وائرل

علی گڑھ۔۔۔۔جناح کی تصویر پر تنازع کے بعد علی گڑھ سے بی جے پی کے ایم پی ستیش گوتم کا وڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ریلوے افسران کو دھمکی دیتے ہوئے سبھی ٹرینوں کو روک کر اُس ٹرین کو آگے لانے کی بات کررہے ہیں جس میں بی جے پی کے ریاستی صدر مہند ناتھ پانڈے لکھنؤ سے علی گڑھ پہنچنے والے تھے۔ اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ستیش گوتم ریلوے اسٹیشن پر کھڑے ہیں اور کسی کو دھمکی دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سبھی گاڑیوں کو روک دیں اور ویشالی ایکسپریس 10منٹ میں یہاں پہنچنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویشالی ایکسپریس کو 10منٹ میں علی گڑھ اسٹیشن پر لانے کیلئے راجدھانی ایکسپریس کو بھی روک دیں، وہ بعد میں بھی جاسکتی ہے۔ اگر ضرورت پڑے تو تمام ٹرینیں روک دی جائیں۔واضح ہو کہ ستیش گوتم علی گڑھ سے وہی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں جنہوں نے اے ایم یو میں 1938ء سے لگی ہوئی جناح کی تصویر ہٹانے کیلئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو خط تحریر کیا تھا۔وڈیو وائر ہونے کے بعد وہ روپوش ہوگئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -غریب بیٹیوں کی شادی کیلئے نانانے پیش کی17لاکھ روپے کی امداد

شیئر: