ابوظبی اوپن اسکواش فائنل فہیم خان سلیم کی کامیابی
ابوظبی:ابوظبی اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کا ڈویژن ون ٹائٹل پاکستان کے فہیم خان سلیم نے جیت لیا۔ فہیم خان سلیم نے فائنل میں تیونس کے امینی ریگایا کو1-3سے شکست دی۔ فہیم نے اس سے قبل سیمی فائنل میں مصری حریف احمد فاتح جبکہ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے پال کوچلین کو 2-3کے اسی اسکور سے ہرایا۔پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے بعد دوسرے میں انھوں نے ہم وطن حسان خان کو شکست دی تھی۔پی ایس اے انٹرنیشنل چیمپیئن شپ ٹرافی ہند کے رامیت نے اپنے نام کی۔ فہیم خان سلیم اب جولائی میں ، امریکی ریاست ورجینیا میں شیڈول ورلڈ ماسٹرز اسکواش چیمپیئن شپ میں حصہ لیں گے۔ انھوں نے2016 ء میں جنوبی افریقہ میں منعقدہ ایونٹ کا پلیٹ فائنل کھیلا تھا۔