لکھنؤ: گرمی نے شدت اختیار کرلی، بجلی کی مسلسل کٹوتی
لکھنؤ------گرمی کے تیور تلخ ہونے لگے ہیں ، ایسے میں پہلے سے ہی خراب ہوئے یہاں کے بجلی انتظامات اور بھی بدتر ہوگئی ہے ، مسلسل بجلی کٹوتی سے لوگ غم وغصہ میں ہیں ، بجلی کی مسلسل کٹوتی سے یہاں کا ہر طبقہ پریشان ہیں ، بجلی کٹوتی کا عالم یہ ہے کہ پورے دن میں صرف6,5 گھنٹے ہی بجلی باشندوں کو مہیا ہو پارہی ہے ،وہ بھی کئی بار جانے وآنے کے سلسلہ میں ہے ایسا ہونے سے عام باشندوں کے ساتھ تاجروں ، کسانوں وطلباء کو بڑی پریشانیوں کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔شام کے وقت بجلی نہ آنے سے قصبہ کے بازارجہاں وقت سے پہلے ہی بند ہوجاتے ہیں ، ساتھ ہی قصبہ کو کافی کم بجلی ملنے پر لوگوں میں ناراضگی پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے محکمہ کے افسران سے موصول بجلی سپلائی کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتباہ بھی دیا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو وہ مجبورا ًسڑکوں پر اترنے کو مجبور ہوں گے ۔