Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ نیڈز اینڈ اسٹائل‘‘ کی جانب سے آمدِ رمضان پروگرام

    ریاض(ذکاء اللہ محسن)- - - - خواتین کی تنظیم’’ نیڈز اینڈ اسٹائل‘‘ کی جانب سے آمدِ رمضان کے حوالے سے معلوماتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
     اس موقع پر پروفیسر میمونہ مرتضیٰ نے رمضان المبارک کے فضائل کے بارے میں خطاب کیا دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک قرآن پاک کے نزول کامہینہ ہے اور اس میں لیلتہ القدر جیسی عظیم رات بھی ہے۔
    تصدق گیلانی نے خواتین کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلام بھلائی اور باہمی بھائی چارے کا عملی درس دیتا ہے اس لئے ماہ صیام میں اپنے نزدیک غریب اور مستحق افراد کو لازمی یاد رکھیں ۔
    نیڈز اینڈا سٹائل کی چیئرپرسن ام ریاض ساجدہ چوہدری نے جہاں نظامت کے فرائض خوبصورتی سے ادا کیے وہیں پر تمام خواتین کا شکریہ بھی ادا کیا کہ وہ اس اہم درس کی حصہ بنیں۔
مزید پڑھیں:- - - -کویت میں عدنان سمیع کے ساتھ ایک شام

شیئر: