ٹوکیو..... جاپان کے دورے پر موجود چینی وزیراعظم لی کی چیانگ آج بدھ کو جاپانی وزیراعظم شینزو آبے اور جنوبی کوریائی صدر مون جے ان سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق جاپان پہنچنے پر ان کا استقبال جاپانی بادشاہ اکیہوٹو نے کیا۔ وہ آج بدھ کوجاپانی وزیراعظم شینزو آبے اور جنوبی کوریائی صدر مون جے ان سے ملاقات کریں گے۔ تینوں رہنماو¿ں کی مشترکہ ملاقات کا مرکزی موضوع شمالی کوریا ہوگا۔ رواں برس چین اور جاپان اپنی دوستی کے معاہدے کا 40 سالہ جشن بھی منائیں گے۔