جدہ میں بارش، مدینہ منورہ میں گرد و غبار
مدینہ منورہ ..... مدینہ منورہ سمیت مملکت کے 6علاقوں میں منگل کو گرد و غبار کے طوفان نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔ عصر بعد جدہ میں مطلع ابر آلود ہو گیا تھا۔ مغرب بعد پورا شہر بارش سے جل تھل ہو گیا۔ مشرقی ریجن ، تبوک اورحائل سے بھی بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ مدینہ منورہ میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث متعدد ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 12زخمی ہو گئے۔