جلد کی خوبصورتی کے لیے انڈے اور لیموں کا فیس ماسک
گرمی میں جلد کی نرمی برقرار رکھنے اور اسے موسمی اثرات سے بچانے کے لیے ایک انڈے کی سفیدی میں ایک لیموں کا عرق ملاکر اچھی طرح پھینٹ لیں . چہرے کی جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لئے اس میں شہد بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا ئیں اورپھر تازہ پانی سے دھو لیں۔انڈہ قدرتی طورپر جلد کے یے نہایت فائدہ مند ہے ۔ اس کا ماسک ہر طرح کی جلد کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے . خاص طور پر چکنی جلد والوں کے لیے یہ ماسک زائد چکنائی ختم کرنے کا ذریعہ ہے . اسے خشک جلد کونرم کرنے اور جلد کے اضافی بالوں کے خاتمے کے لئے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔