وزارت محنت اور مکہ اکیڈمی کے درمیان اسٹراٹیجک شراکت
مکہ مکرمہ .... وزیر محنت و سماجی بہبود ڈاکٹر علی الغفیص نے مکہ ایوان تجارت اکیڈمی کے ساتھ اسٹراٹیجک شراکت کی ہدایت کردی۔ الغفیص نے مکہ ایوان تجارت کے سربراہ ، ارکان اور سرمایہ کاروں سے مل کر لیبر مارکیٹ کے حالات ،سعودائزیشن کے امکانات اور قومی اقتصاد کے فروغ میں معاون افکار پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ وزارت محنت خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کی امنگوں کی تکمیل کیلئے تمام سرمایہ کاروں کے ساتھ مل جل کر موثر اور مکمل اسٹراٹیجک شراکت کیلئے کوشاں ہے۔