ماہرہ کی سونم کو مبارکباد
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سونم کپور جہاں بالی وڈکی جانب سے مبارکبادیں وصول کررہی ہیں، وہیں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی سونم کو نئی زندگی کے آغاز پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سونم کپور کو ٹویٹر پیغام میں شادی کی مبارکباداور نیک خواہشات بھیجی ہیں۔