Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارپ ایکوس آر 2 اسمارٹ فون لانچ

شارپ کمپنی کی جانب سے پریمیم اسمارٹ فون شارپ ایکوس آر 2 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، کواڈ کور قالکوم اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 400 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے 16.3 میگا پکسل اور تصاویر کے لئے 22.6 میگا پکسل کا سنسر شامل ہے۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 16.3 میگا پکسل کا ہے۔ ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے کیمرے میں فور کے سپورٹ دی گئی ہے۔ یہ فون واٹر اور ڈسٹ پروف بھی ہے۔ فون کی بیٹری 3,130 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔
 

شیئر: