Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے گزشتہ 4دہائیوں میں ناقابل بیان ترقی کی ہے، فیاض علی خان

    ریاض(جاوید اقبال) - - --  - -- مملکت سے مستقلاً پاکستان واپس جانے والے پیپلز پارٹی ریاض کے صدر فیاض علی خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 4دہائیوں میں ناقابل بیان ترقی کی ہے اور ان برسوں میں حرمین شریفین کی سرزمین کی پیشرفت میں اپنا کردار ادا کر کے وہ خود کو ایک خوش قسمت انسان سمجھتے ہیں۔ وہ پی پی ریاض کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی عشائیہ میں خطاب کر رہے تھے۔ ریاض میں مقیم عہدیداروں کے علاوہ عمائدین شہر کی ایک بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب کی نظامت پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد خالد رانا نے کی جبکہ اعزازی مہمانوں میں معروف ادبی شخصیت یونس ابو غالب  اور پی پی گلگت بلتستان کے صداقت برگوش شامل تھے۔ فیاض خان نے واضح کیا کہ پی پی ریاض کی بنیاد کا شرف انہیں حاصل تھا۔ وطن واپسی پر اپنی سیاسی جماعت کیلئے کام کریں گے۔ اللہ کے فضل سے مخلص اور محنتی ساتھی ملے۔ تقریب سے وسیم ساجد ، چوہدری محمد رفیق، رانا عدیل اکبر، سردار نصیر ، قیصر ندیم، کفیل صدیقی، ملک محمود ، وقار نسیم وامق، حافظ عبدالوحید فتح محمد، مبشر انوار ، ملک عبدالکریم، ناصر محمود آرائیں ، ڈاکٹر محمدریاض چوہدری، احسن عباسی، سردار رزاق، ڈاکٹر ندیم بھٹی، تصدق گیلانی، صداقت برگوش اور یونس ابو غالب نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے فیاض علی خان کو پیپلز پارٹی کا مخلص کارکن قرار دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کفیل صدیقی نے مہمان خصوصی اور مقررین کو  رؤف صدیقی کی کتب  جبکہ پی پی ریاض نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ تقریب کا آغاز حافظ عرفان کھٹانہ کی تلاوت سے ہوا۔ جس کے بعد عابد شمعون چاند نے نعتیہ کلام پیش کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -سفارت خانہ پاکستان ریاض میں میوزیکل نائٹ

شیئر: