Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملزم کے ساتھ رہنے والوں کی تلاشی کب؟

ریاض۔۔۔۔سعودی پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی ملزم کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہو تو ایسی صورت میں اس کے ہمراہ موجود دیگر افراد کی تلاشی صرف 2حالتوں میں لی جاسکتی ہے۔ پہلی صورت یہ ہے کہ ایسے قوی شواہد نظر آرہے ہوں جن سے لگتا ہوکہ ملزم کے ہمراہی کوئی چیز چھپائے ہوئے ہیں یا یہ کہ تلاشی کے عمل سے یہ بات ثابت ہورہی ہو کہ ملزم کے ہمراہیوں کی تلاشی سے مزید حقائق منکشف ہونگے۔
مزید پڑھیں:- - - -وزارت تجارت نے اے ٹی ایم کارڈ سے ادائیگی کی سہولت دیدی

شیئر: