Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : جعلساز گروہ گرفتار

ریاض.... ریاض پولیس نے جعلی اقامے اور دیگرسرکاری دستاویزات تیار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے 20لیپ ٹاپ ، 3اسکینرز اور متعدد جعلی سرکاری دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ گروہ نہ صرف جعلی اقامے تیار کررہا تھا بلکہ سعودی شناختی کارڈ ، جعلی انشورنس کارڈ اور جعلی اے ٹی ایم کارڈ بھی فروخت کرتا تھا۔
 
 

شیئر: