14گدھوں کا پاکستانی اسمگلر گرفتار
طائف...جنوبی طائف کی میسان کمشنری میں بنو سعد کی پولیس اور گشتی فورس نے ایک پاکستانی ڈرائیور کو 14گدھے اسمگل کرنے اور 3غیر قانونی یمنیوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے پر گرفتار کرلیا۔ گشتی فورس نے اچانک شبے میں گاڑی کو روکا تھا۔ تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ گاڑی میں 14گدھے لدے ہیں اور 3ایسے یمنی بھی موجود ہیں جن کے پاس کوئی شناختی دستاویز نہیں۔ پاکستانی ڈرائیور نے بتایا کہ وہ گدھے طائف لیجارہا تھا۔ جنوبی طائف کے ایک قرئیے کے لوگوں نے یہ گدھے اسکی گاڑی میں لادے تھے۔