القریات... القریات میں شہری دفاع کے اہلکاروں نے کنویں میں گر جانے والی بلی کو امدادی کارروائی کرکے بچالیا۔ شہری دفاع کے ترجمان معیش الرویلی نے بتایا کہ ہمیں العقیلہ تحصیل کے ایک کنویں میں بلی کے گرنے کی رپورٹ ملی تھی۔ فوری طور پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں او ربالاخر بلی کو کنویں سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ خطرے سے باہر ہے۔