لندن.... اہل روما یورپ کی تاریخ کا ایک درخشاں عہد سمجھا جاتا رہا ہے۔ اس دور میں یورپ نے بے شمار کارنامے انجام دیئے۔ معیشت کو مستحکم کیا۔ عوام کی صحت و فلاح و بہبود کے کاموں پر بھرپور توجہ دی اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس دور میں ادب ، فن اور ثقافت میں بھی بڑی ترقی کی مگررومن تاریخ پر نظررکھنے والے ماہرین کے خیال میں اس دور کی سب سے اہم چیزوہ شاہراہیں تھیں جن کا جال پورے یورپ میں پھیلا ہوا تھا۔ ان سڑکوں کا زیادہ تر حصہ منور رہتا تھا جس سے مسافروں کو بیحدسہولت رہتی تھی۔ سلطنت روما کو تعمیرات سے اتنی دلچسپی تھی اس کا اندازہ اس بات سے لایا جاسکتا ہے کہ 2ہزار سال قبل بنائی گئی سڑکیں آج بھی اچھی حالت میں ہیں او رعلاقائی معیشت ، اقتصادیات اور سفر و سیاحت کے فروغ میںا ہم کردارادا کررہی ہیں۔ اس حوالے سے جو نئی رپورٹ آئی ہے اس کی تیاری میں سائنسدانوں نے ایک سیٹلائٹ سے مدد حاصل کی ہیں اور علاقے کی معیشت میں آج بھی اہم سمجھی جارہی ہیں۔