Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں نے اسکول کی دوڑمیں حصہ لینے والی بچی کی جان بچالی

 لیسسٹر شائر.... مقامی گرین فیلڈ اسپتال میں ایک 10سالہ بچی زیر علاج ہے۔ جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے اسکول میں دوڑ کے ایک مقابلے میں شریک ہوئی تھی لیکن فنشنگ لائن تک پہنچنے پر اسکے لئے سانس لینا دو بھر ہوگیا جسکی وجہ سے وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق امیلیا نیلر نامی بچی کی ماں اور اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر ایمبولینس طلب کرلی اور ایمبولینس کے آنے میں کچھ دیر لگی تاہم اس دوران اسکی ماں نے مصنوعی تنفس کے ذریعے اس کی سانس بحال رکھی اور اس طرح اس بچی کو وقت پر اسپتال پہنچا نا ممکن ہوسکا۔ اسپتال کی نرس اور ڈاکٹروں کا کہناہے کہ 10 سالہ بچی کی حالت بگڑنے میں اسکی اپنی بے وقوفی کا بھی عمل دخل تھا۔ اگر وہ فنشنگ لائن پر جاکر وہیں کھڑی نہ ہوتی تو ایسا کچھ بھی نہ ہوتا اسے چاہئے تھا کہ وہ فنشنگ لائن سے کچھ آگے اس وقت تک دوڑتی رہے جب تک چڑھی ہوئی سانس معمول کے مطابق نہ آجائے۔

شیئر: