تاپسی خاتون کھلاڑی کے روپ میں
بالی وڈ فلم جڑواں ٹو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ تاپسی پنو کا ایک نیا فلمی انداز سامنے آیاہے۔ذرائع کے مطابق تاپسی کی ایک خاتون کھلاڑی کے روپ میں تصویر سامنے آئی ہے۔ یہ فلمی جھلک تاپسی کی نئی فلم ' سورما' کی ہے ۔ اس فلم میں تاپسی پریت نامی کھلاڑی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں فلم میں ان کےساتھ دلجیت دوسانجھ کام کررہے ہیں۔ 'سورما'کی شوٹنگ جاری ہے۔