Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے سعودی عوام اور امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دیدی

16مئی 2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے جریدے ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ شاہ سلمان نے سعودی عوام اور امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دیدی
٭ سعودی عرب نے القدس کے فلسطینی تشخص کی تاکید اور قابض اسرائیلی حکام کے تشدد کی مذمت کردی
٭ قومی رہائشی کمپنی نے 21612قرضے ، مکانات اور پلاٹ سعودیوں کو پیش کردیئے
٭ عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اور فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات ہونگے، محمود عباس کو شاہ سلمان کی یقین دہانی
٭ معتمرین اور زائرین کی خاطر ڈرونز اور سیکیورٹی طیاروں کا انتظام کرلیا گیا
٭ 75فیصد سودے سعودی مصنوعات او رپیداوار کےلئے مختص کردیئے گئے، سابک
٭ سعودی عرب میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا
٭ وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین کے پیکیجز پر نظرثانی کرلی
٭ رمضان المبارک میں کھجوروں کے نرخوں میں اضافہ ہوگا، حج سے قبل نرخ گر جائیں گے
٭ خالد الفیصل نے مکہ محکمہ تعلیم میں منفرد ایوارڈ ملنے پر 48انعام یافتگان کو مبارکباد دیدی 
٭ الخنقہ قومی جنگل میں نگراں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4افراد جاں بحق
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: