رمضان میں ساپٹکو کی بسوں کے نئے اوقات
جدہ .... سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران جدہ شہر کے البلد علاقے سے سٹی سروس کےلئے گاڑیوںکے نظام الاوقات میں تبدیلی کردی۔ رمضان سے قبل جو بسیں صبح5اور 6بجے سے روانہ ہوتی تھیں اب وہ 7بجے سے چلا کریں گی۔ ساپٹکو کی بسوں سے سفر کرنے والوں کو اندرونی طور پر بھی لاﺅڈ اسپیکر پر اعلان کرکے تبدیلی سے آگاہ کیا جارہا ہے۔