بیوی کی سرزنش کیلئے زدوکوب کرنا ؟
دمام ....وزارت محنت و سماجی بہبود نے بیوی کی سرزنش کےلئے اسے زدو کوب کرنے کا معاملہ سامنے آنے پر تربیتی کورس معطل کردیا۔ ”مودہ“ نامی سوسائٹی نے شادی کی تیاری کرنے والے جوڑوں کی آگہی کیلئے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ سوسائٹی کے نظام میں سعودی معاشرے کی اقدار سے مطابقت نہ رکھنے والی دفعات منظر عام پر آنے پر تربیتی پروگرام معطل کردیا گیا۔ وزارت نے انتباہ دیا ہے کہ وہ تمام انجمنوں کے تربیتی پروگراموں پر نظرثانی کریگی اور ہر اُس تنظیم کا احتساب ہوگا جو سعودی اقدار سے مطابقت نہ رکھتی ہو۔