رمضان المبارک کا موسمی دورہ ، گرما ، سرما، بہار، خزاں
موسمیات کے ماہر زیادہ الجہنی نے کہا ہے کہ امسال رمضان المبارک بہار میں آیا ہے ۔ اس سے قبل 10سال تک رمضان المبارک گرما میں آتا رہا ہے جبکہ 7سال کے بعد ماہ معظم سرما میں آئے گا۔ اب 24سال کے بعد دوبارہ رمضان گرما میں آئے گا۔ سعودی عرب میں موسم بہار میں معمولی گرمی رہتی ہے۔ سال رواں اور آئندہ سال 1440ھ کے رمضان میں دن کے وقت گرمی محسوس ہوگی جبکہ اس کے بعد رمضان المبارک کے دوران موسم معتدل ہوجائے گا۔ رمضان کی راتیں اب سے لے کر آئندہ 9سال تک لمبی ہوتی جائیں گی۔ ان کا نقطہ عروج 9سال کے بعد ہوگا جب رمضان کی راتیں 14گھنٹے کی طوالت تک پہنچ جائیں گی۔ امسال رمضان المبارک میں متعدد شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ اب سے 7یا9سال بعد ہم عیدکی نمازموسم سرما اور کہیں برفباری میں پڑھیں گے۔