Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حزب اللہ اور اسکے 10رہنماﺅں کے اثاثے منجمد

جدہ..... سعودی ریاستی سیکیورٹی کی جنرل پریذیڈنسی نے امریکہ اور 5رکن ممالک کی شراکت سے حزب اللہ کے 10رہنماﺅں کے اثاثے منجمد کردیئے۔ حزب اللہ کے تنظیمی اثاثے بھی شامل ہونگے۔سعودی عرب نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ حسن نصر اللہ، نعیم قاسم ، محمد یزبک، حسین خلیل، ابراہیم امین السید ،طلال حمیہ ، علی یوسف شرارہ اورحسن ابراہیمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلئے گئے ہیں۔ دہشتگردی کی فہرست میں شامل تمام افراد کے اثاثے منجمد ہونگے۔ سعودی عرب میں بینکوں میں ان کی ہر سرگرمی معطل کردی جائیگی۔
 
 

شیئر: