لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا اور لیگی کارکنان اسے مسلم لیگ نون کی حکومت کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ قرار دیتے ہوئے لیگی حکومت کو ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن قرار دیتے نظر آئے۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ٹویٹ کیا : اورنج لائن ٹرین کا پہلا آزمائش سفر منصوبے کی تکمیل کے جانب اہم سنگ میل ہے ۔ یہ پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا اور طلبا ، خواتین ، مزدوروں اور تاجروں کے لئے سفر کو آسان بنائے گا۔
سلمان راجپوت نے ٹویٹ کیا : پاکستان کو اس کامیابی پر مبارکباد اور وزیراعلی شہباز شریف آپ کا شکریہ۔
ملک شکیل نے ٹویٹ کیا : اورنج لائن ٹرین پروجیکٹ 22 مہینے تک اسٹے آرڈر کی وجہ سے رکا رہا اور سپریم کورٹ نے 22 ماہ بعد کام کو جاری کرنے کا حکم دیا جس کے بعد صرف دو مہینے میں پہلا آزمائشی سفر کیا گیا ہے۔
چوہدری شہزاد نے کہا : پاکستان مسلم لیگ نون ترقی اور خوشحال پاکستان کا نام ہے۔ وزیراعلی پنجاب آپ نے بہت اچھا کام کیا ہمیں آپ پر فخر ہے۔
ماریہ چوہدری کے مطابق : ایک اور خواب پورا ہوا اور ایک اور سنگ میل عبور ہوا۔
محفوظ الرحمان اعوان نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا : اس ٹرین کی خاص بات یہ ہے کہ انجن تو لاہور میں ہوگا اور دھواں بنی گالہ اور لاڑکانہ سے نکلے گا۔
محمد عمران مہدی کے مطابق : اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پنجاب حکومت اور وزیراعلی نے عملی کام کیے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی حکومت آئندہ عام انتخابات میں اپنے ان کاموں کے بدلے ضرور ووٹ لے گی۔
ابوبکر بھٹی نے کہا : تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پنجاب حکومت نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر لیا۔ میٹرو ٹرین چل گئی۔ اس کا سارا کریڈٹ خادم اعلی شہباز شریف اور نون لیگ کو جاتا ہے۔
محمد عاقب ارشاد نے ٹویٹ کیا : اورنج لائن کے افتتاح کے دن ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ۔یہی پیسے بجلی کے بحران پر لگائے جاتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔
Test run of Orange Line Metro Train tomorrow is a milestone towards the completion of the project.. It marks the start of a new era of the public transport system in Pakistan. Will ease mobility of our students, women, labourers, businessmen etc.#MetroTrainChalayGi InshaAllah! pic.twitter.com/slkPLu4RT5
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 15, 2018
تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پنجاب حکومت نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کرلیا.. میٹرو ٹرین چل گئی..
اس کا,سارا کریڈٹ خادم اعلی شہباز شریف صاحب اور ن لیگ کو جاتا ہے
کوئی سڑدا اے تے سر جاوے#MetroTrainChalayGi @MaryamNSharif pic.twitter.com/9SyBZGeKkZ— گوجرانوالہ کا لیگی غدار (@Abubakar7Bhatti) May 16, 2018